لاہور،بلاول بھٹو زرداری کی میاں منظور وٹو کے گھر آمد

سسر کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 10 اپریل 2017 17:55

لاہور،بلاول بھٹو زرداری کی میاں منظور وٹو کے گھر آمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما اور سابق صدر پیپلزپارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے گھر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے میاں منظور احمد وٹو کے سسر کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری واپس بلاول ہائوس روانہ ہوگئے۔(قیوم زاہد)