بھارت نےجاسوس کلبھوشن یادیوکوسزائےموت سنانےپرسینہ زوری دکھاناشروع کردی

کلبھوشن کو2016میں ایران سےاغواءکیاگیا،13بارقونصلررسائی مانگی لیکن نہیں دی،بھارتی حکومت اورعوام اس کیس کوطےشدہ قتل سمجھیں گے،پاکستان نے الزامات مستردکردیے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اپریل 2017 17:35

بھارت نےجاسوس کلبھوشن یادیوکوسزائےموت سنانےپرسینہ زوری دکھاناشروع ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل2017ء) :بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیوکو سزائے موت سنانے پرسینہ زوری دکھاناشروع کردی،بھارتی حکومت اور عوام اس کیس کوطے شدہ قتل سمجھیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کوجاری کردہ اپنے مراسلے میں دعویٰ کیاہے کہ کلبھوشن کو2016 میں ایران سے اغوا کیا گیا۔ جبکہ بھارتی ہائی کمیشن نے13 بار قونصلر رسائی مانگی لیکن نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ نے مزید واویلا کرتے ہوئے کہا کہ کل بھوشن کو دفاع کا حق دینے سے متعلق بیان مضحکہ خیزہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کلبھوشن کو سزائےموت سنانے پرپاکستان سے احتجاج بھی کیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی پھانسی کی سزاکے حوالےپاکستان نے بھارت کے الزامات مستردکردیے۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرنے بھارتی وزارت خارجہ کوجواب دیا کہ ایک دہشتگرد کوپھانسی ہی دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :