افسران حکومت سندھ کی کارکردگی کو بہتر نمونے سے اجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکریں،ڈائریکٹر انفارمیشن میرپور خاص

پیر 10 اپریل 2017 17:23

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص امداد علی کیریو کی صدارت میں ان کے دفتر میں محکمے کے ڈویژن کے افسران نے شرکت کی اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص سوائی خان چھلگری،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن عمرکوٹ شہزاد احمد شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تھرپارکر غلام ر ضا کھوسو نے شرکت کی اجلاس میں ڈائریکٹر امداد کیریو نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے افسران حکومت سندھ کی کارکردگی کو بہتر نمونے سے اجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکریں جو کہ ان کی ذمیداریوںمیں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی کارکردگی کو عوام تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں معلومات کی رسائی عوام کا بنیادی حق ہے اسلئے محکمہ اطلاعات اپنے تمام تر زمیداریاں پوری کررہا ہے انہوں نے اپنے محکمے افسران کو یقین دلایا کہ ان کے دفتری مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اعلیٰ حکام کو لکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :