ضمنی الیکشن:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کاسلسلہ بدستورجاری

بھارتی سکیورٹی اداروں کےتشددکے نتیجہ میں مزید4کشمیری شہید،ضمنی الیکشن کے دوران ابتک12افرادشہیدجبکہ200سےزائدزخمی کردیےگئے،۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اپریل 2017 16:53

ضمنی الیکشن:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کاسلسلہ بدستورجاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل2017ء) :مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کاسلسلہ بدستورجاری ہے،بھارتی سکیورٹی اداروں کے تشددکے نتیجہ میں مزید4کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے بھارتی جاسوس کوپھانسی کی سزاسنائے جانے کیخلاف اب کشمیریوں پرظلم وجبرمیں اضافہ کردیاہے۔ جس کے نتیجہ میں مزید4 کشمیریوں کوشہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میڈیا اطلاعات کے تحت 8 کشمیریوں کوشہید کیا گیا تھا۔ واضح رہے وادی مقبوضہ میں ضمنی الیکشن کے دوران ابتک12افراد شہید جبکہ200 سے زائد زخمی کردیے گئے ہیں۔ پاکستان کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام عالمی اداروں سے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے رابطہ کرے۔

متعلقہ عنوان :