میرپورخاص پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون ،12ملزمان گرفتار ،جعلی اسلحہ برآمد

پیر 10 اپریل 2017 16:12

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) میرپورخاص پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ، بڑی کامیابیاں، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور جواریوں کے خلاف فل ایکشن جاری!دیسی شراب , چرس، گٹکے،جعلی اسلحہ برآمد12ملزمان گرفتار! پولیس کی امتحانی سینٹرز کے باہر سیکیورٹی سخت، نقل کرنے والے ہو گئے پریشان۔

14 روپوش کئے گئے گرفتار ؛ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کامران نواز کی جاری کردہ خصوصی ہدایات پراے ایس پی تصور اقبال کی زیر نگرانی ، میرپورخاص پولیس کی میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں گئیں۔ جس میں 95 لیٹر دیسی شراب، 6200گرام چرس 1000 گٹکا ، 18 گرام ہیروئن ،دو عدد CD موٹرسائیکل ،چار موبائل فون اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر ایک پسٹل5 راونڈ برآمد کرکے تھانہ تعلقہ ، ڈگری، ٹاون ، سٹلائٹ ٹاون ، مہران، جھڈو، پھلاڈیوں پر ملزمان بھوگرو کولھی ، رامشی کولھی ، محمد زین آرائیں ، خلیل احمد قریشی،کیول بھیل، کھیموں کولھی،علی سولنگی، رضوان کھوکر، علی ستار قائم خانی ، فرمان قائم خانی ، عامر سہیل آرائیں ، جنید علی بلوچ، کو گرفتارکر لیا، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

جناب چیف منسٹر سندھ کی خصوصی ہدایات پر امتحانی سینٹرز کے باہر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت ،کاپی کلچر کے خلاف ٓپریشن تیز ، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کامران نواز نے تمام SHOs کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میرپورخاص سماجی برائیوںاورامن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :