بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت; بھارتی میڈیا چیخنے لگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اپریل 2017 15:10

بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت; بھارتی میڈیا چیخنے لگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اپریل 2017ء): بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ اس خبر کے میڈیا پر آتے ہی بھارتی میڈیا نے چیخنا شروع کر دیا ہے ۔ بھارت کے ٹی وی چینلز پر کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کی خبر نشر کی گئی جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے بار ہا پاکستانی حکومت سے کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا لیکن ہر مرتبہ پاکستان نے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا حکم متنازعہ حالات میں جاری کیا ہے۔ جبکہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دئے جانے کی خبر کو بھارتی میڈیا ایک جھٹکا قرار دے دہا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: