لیگی رہنما مائزہ حمید کے شوہر کا سرکاری زمین پر قبضہ ، حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اپریل 2017 13:52

لیگی رہنما مائزہ حمید کے شوہر کا سرکاری زمین پر قبضہ ، حکومت نے تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اپریل 2017ء): مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید کے شوہر نے سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا ہے جس کے خلاف حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا کہ مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گذشتہ 6 برس سے 1587 کینال کی سرکاری زمین پر قابض ہیں لیکن محکمہ کینال اور ریونیو نے ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔ مائزہ حمید کے شوہر کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔