امجد صابری کے اہلخانہ کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ

میں اور میرے اہل خانہ پاکستان چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں ،ْ عظمت صابری کی گفتگو

پیر 10 اپریل 2017 13:36

امجد صابری کے اہلخانہ کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والے معروف قوال امجد صابری کے اہلخانہ نے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے ملک چھوڑنے پر غور شروع کر دیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ مرحوم امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہلخانہ پاکستان چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم خود کو اب یہاں محفوظ تصور نہیں کرتے ،ْ ہمارا پورا خاندان برطانیہ منتقل ہونا چاہتا ہے، لندن میں ہمارا ایک بھائی موجود ہی'۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو برطانیہ منتقل ہونے میں مدد فراہم کی جائے۔انہوںنے کہاکہ ہم کل ہی یہاں سے جانے کو تیار ہیں اگر ہمیں ویزا دے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :