امریکی سکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کے موبائل نیٹ ورکس کو ہیک کر لیا۔ وکی لیکس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اپریل 2017 13:23

امریکی سکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کے موبائل نیٹ ورکس کو ہیک کر لیا۔ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اپریل 2017ء) : وہیسل بلوئنگ تنظیم وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) پاکستان کے موبقئل نیٹ ورک کی جاسوسی کر رہی ہے۔ یہ انکشاف حال ہی میں ایک ہیکر گروپ کی طرف سے سامنے آیا جس نے حال ہی میں کچھ ڈیٹا ریلیز کیا تھا جس کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی پاکستان کے سینکڑوں آئی پی ایڈریسز کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

اسی گروپ نے اب ایک نیا کیشے جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ کس طرح امریکی ایجنسی مختلف ممالک کے سرکاری اور نجی نیٹ ورکس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔ شیڈو بروکرز نامی ہیکر گروپ نے خفیہ ڈیٹا پر مشتمل ایک قسط جاری کی جسے دنیا بھر کے سکیورٹی ریسرچرز نے ڈی کوڈ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ہی میں سے ایک ریسرچر جس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام 'x0rz' ہے، نے فائل کو ڈی کوڈ کرنے کے بعدGithub نامی سائٹ پر اپ لوڈ کیا اور ثابت کیا کہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے آپریٹرز نے موبی لنک کے جی ایس ایم نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی جو کہ پاکستان کا معروف ترین موبائل نیٹ ورک ہے۔

ہیکنگ گروپ نے ابتدائی طور پر اس ڈیٹا کو بٹ کوائن (خفیہ کرنسی) کے عوض نیلامی کے لیے پیش کیا تھا تاہم کچھ ہیکرز کو اس ڈیٹا کو آن لائن اپ لوڈ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ سکیورٹی ریسرچرز کے دیگر ٹارگٹس میں Oracle اور Equation Group’s ElectricSlide tool شامل ہیں۔ تازہ ترین دستاویزات کی ریلیز نے امریکی جاسوس ایجنسی کی پاکستانی نیٹ ورکس تک رسائی کے دعووں کی تصدیق کر دی ہے۔