امجد صابری کے خاندان کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 10 اپریل 2017 12:38

امجد صابری کے خاندان کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2017ء) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے قوال امجد صابری کے اہلخانہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے ملک چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے 40 سالہ مرحوم امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہلخانہ پاکستان چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم خود کو اب یہاں محفوظ تصور نہیں کرتے، ہمارا پورا خاندان برطانیہ منتقل ہونا چاہتا ہے، لندن میں ہمارا ایک بھائی موجود ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو برطانیہ منتقل ہونے میں مدد فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ ہم کل ہی یہاں سے جانے کو تیار ہیں اگر ہمیں ویزا دے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :