سکھرمیں کاروائی کے دوران دہشت گرد ہلاک-دوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 10 اپریل 2017 12:31

سکھرمیں کاروائی کے دوران دہشت گرد ہلاک-دوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2017ء) ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔ مختلف کارروائیوں میں افغانیوں سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فوسز کا ملک بھر میں آپریشن جاری ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران گھروں کی تلاشی اور کرایہ داروں کی چیکنگ کی گئی۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 11 افغانیوں سمیت 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ایبٹ کے علاقے دھمتوڑ سے حساس اداروں اور پولیس نے آئی پی جی کے 22 گولے برآمد کیے۔ گولے پلاسٹک میں ڈال کر زمین میں دبائے گئے تھے۔کوہاٹ میں پولیس نے انڈس ہائی وے پر اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔



متعلقہ عنوان :