بشار الاسد اقتدار چھوڑ دیں، مقتدیٰ الصدر

پیر 10 اپریل 2017 10:50

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) عراق کے اہم مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے شام کے صدر بشارالاسد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں تاکہ ملکی بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد مل سکے۔ گذشتہ روز ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بشارالاسد کے لیے مناسب ہوگا کہ وہ ملک کو جنگ اور دہشت گردوں کے غلبے سے بچانے میں مدد کے لیے اقتدار چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

مقتدی الصدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ ہفتے شام کے ایک قصبے پر ہونے والے کیمیائی حملے کے ردعمل میں امریکا نے ایک شامی فضائی اڈے پر کروز میزائل داغے تھے۔ وہ متعدد مواقع پر شام میں عراقی ملیشیا کی موجود کی مخالفت بھی کر چکے ہیں اور اپنے تازہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہاں لڑائی میں شریک تمام فریقین اپنی فورسز کو شام سے نکال لیں تاکہ شام کے عوام کو اپنے معاملات پر اختیار حاصل ہو سکے بصورت دیگر شام کھنڈرات میں تبدیل ہو جائے گا اور اس کا فائدہ صرف قابضین اور دہشت گردوں کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشار الاسد اقتدار ملک کے مقبول گروپوں کے سپرد کر دیں جو دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :