کینیڈا میں شمالی امریکا کا سب سے قدیم گاؤں دریافت ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 اپریل 2017 23:32

کینیڈا میں شمالی امریکا کا سب سے قدیم گاؤں دریافت ہوگیا

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا  میں ایک دور دراز کے جزیرے پر کھدائی کےد وران ایک گاؤں  دریافت ہوا ہے۔ اسے انسانی تہذیب کی اولین  آبادیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گاؤں 14 ہزار سال پرانا ہے۔

(جاری ہے)

یہ گاؤں کینیڈا میں وکٹوریہ کے شہر سے 500 کلومیٹر  شمال مغرب میں ٹرکیوٹ جزیزے پر دریافت ہوا ہے۔دریافت شدہ یہ گاؤں اہرام مصر سے بھی قدیم ہے۔
 ماہرین کے مطابق انہیں اس گاؤں سے آگ جلانے اور مچھلی پکڑنے کے اوزار ملے ہیں، جن کا تعلق برف کے دور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :