11 کروڑ روپے مالیت کے گھر کو کوئی خریدنے کو تیار نہ ہوا تو مالک 250 روپے میں فروخت کرنے کو تیار ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 اپریل 2017 23:31

11 کروڑ روپے مالیت کے گھر کو کوئی خریدنے کو تیار نہ ہوا تو  مالک  250 روپے ..

ایک برطانیہ شخص   نے اپنے 6 بیڈ روم کے 8 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 11 کروڑ روپے) مالیت کے گھر کو فروخت کرنا چاہا تو کوئی خریدار نہ ملا۔
دیہاتی علاقے میں بنے اس گھر میں سینما روم بھی ہے اور ارد گرد کافی زمین بھی ہے۔ اس گھر میں 6 کاریں گھڑی کرنے کی جگہ  ہے۔
37 سالہ ڈنسٹن لو نے  لنکاشائر کے اس گھر کو 2011 میں 4 لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

اب وہ اس مکمل آراستہ گھر کو 8 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کرنا چاہتا ہے۔تاہم جائیداد کے بڑے سائز اور گریڈ ٹو لسٹنگ کی بدولت خریدار اسے خریدنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ ڈنسٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ خرچ کر کے  اس گھر کو آراستہ کیا تھا۔ڈنسٹن کے انٹرنیٹ کےکاروبار میں نقصان اور بنک کے قرض کے باعث  وہ مجبوراً اس گھر کو فروخت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دو سال سے مارکیٹ میں ہونے کے باوجود اسے کوئی خریدار نہیں ملا تو اس نے ریفل کے ذریعے اسے فروخت کرنے کا سوچاہے۔ ڈنسٹن  نے گھر کی فروخت کےلیے 2 پاؤنڈ کے ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔ ڈنسٹن  1 اگست کو اس گھر کی قرعہ اندازی  کرے  گا۔ وہ اب تک 1لاکھ 86 ہزار ٹکٹ فروخت کر چکا ہے۔ ڈنسٹن اور اس کے گھر والوں کا ہدف ہے کہ وہ 5 لاکھ ٹکٹ فروخت کر دیں۔ اگر انہوں نے اپنا ہدف پا لیا تو وہ 25 ہزار پاؤنڈ ایک فلاحی ادارے کو دیں گے۔