500 فٹ کی بلندی پر معلق سوئمنگ پول

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 اپریل 2017 23:31

500 فٹ کی بلندی پر معلق سوئمنگ پول

ہوسٹن، ٹیکساس کی پرتعیش اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 42 ویں  منزل پر ایک سوئمنگ پول ہے۔ پہلی نظر میں تو یہ عام سا پول لگتا ہے مگر اس میں چلنا شروع کریں تو قدم نہیں رکتے۔یہ سوئمنگ پول بظاہر ہوا میں بنایا گیا ہے۔ 42 ویں منزل پر واقع 10 فٹ باہر کو نکلے ہوئے اس شیشے کے سوئمنگ پول کو سکائی پول بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سوئمنگ  پول کی تہہ 8 انچ موٹے پلیکسی گلاس سے بنائی گئی ہے۔ اس سوئمنگ پول کے مالک مارکیٹ سکوائر ٹاور کا کہنا ہے کہ ہوسٹن میں اس بہتر رہائش کا تجربہ کبھی نہیں پیش کیا گیا۔
اگر کوئی اس سوئمنگ پول میں نہانا چاہے تو اسے بلڈنگ میں 1805 ڈالر  ماہانہ میں سٹوڈیو اپارٹمنٹ سے لیکر  18715 ڈالر ماہانہ میں پنٹ ہاؤس  تک کا  کوئی اپارٹمنٹ کرائے پر لینا ہوگا۔