Live Updates

نامہ کیس کے فیصلے کی آمد آمد ہے فیصلہ جو بھی آیا قبول کریں گے،خواجہ آصف

وزیر اعظم بننے کی خواہش پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، خواہش پوری کرنے کے لئے عمران خان مشرف کے دربار پر حاضریاں دیتے رہے،مسلم امہ کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہونگے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 اپریل 2017 23:30

نامہ کیس کے فیصلے کی آمد آمد ہے فیصلہ جو بھی آیا قبول کریں گے،خواجہ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2017ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کی آمد آمد ہے فیصلہ جو بھی آیا قبول کریں گے۔ وزیر اعظم بننے کی خواہش پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ خواہش پوری کرنے کے لئے عمران خان مشرف کے دربار پر حاضریاں دیتے رہے ہیں۔ مسلم امہ کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہونگے۔ اتوار کے روز سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنیو الا ہے۔

فیصلہ جو بھی ایا ہم قبول کریں گے۔ پانامہ کیس میں عمران خان نے نواز شریف کے خلاف ثبوت دیئے یا نہیں۔ اب گزری باتوں سے کچھ نہیں ہونے والا اب فیصلے کی گھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی وزیراعظم بننے کی خواہش پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم بننے کی خواہش پوری کرنے کے لئے عمران خان پرویز مشرف کے دربار پر حاضری دیتے رہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شام پر امریکی فوج کے حملے کو ایک الگ چیز سمجھتا ہوں۔ عراق، لیبیا، شام میں امریکی مداخلت15سال سے جاری ہے۔ عراق اور لیبیا میں بھی آمریت کی حمایت کسی نے کی امریکا نے جنگوں کی وجہ سے بعض عرب ممالک کے مسلمانوں پر قیامت گز رہی ہے ۔ مسلم امہ کو اپنے معاملات خود طے کرنا چاہیئں۔ اپنے اختلافات میں غیروں کو شامل نہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :