آصف زرداری سے متعدد سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں ،پارٹی امور سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 9 اپریل 2017 22:20

آصف زرداری سے متعدد سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں ،پارٹی امور سمیت سیاسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینرز کے صدر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے آج زرداری ہائوس میں متعدد سیاسی شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی تنظیم کے حوالے سے بات چیت اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری سے شاہجہان کھیتران نے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان کے حالات اور سماجی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ آصف علی زرداری سے مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کے صاحبزادے نوابزادہ افتخار خان نے ملاقات کرکے صوبے اور حلقے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات پر مشورے کئے۔ آج ملاقات کرنے والوں میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول بھی شامل تھے۔ ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ عنوان :