تصحیح شدہ )

وفاق کا اے ڈی خواجہ کو ڈی جی ایف آئی اے بابر نواز کو آئی جی پنجاب لگانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور پی پی کے درمیان آئی جی سندھ کی تعیناتی بارے سرد جنگ ختم ہوگئی

اتوار 9 اپریل 2017 22:10

تصحیح شدہ )
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2017ء) وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ڈی جی ایف آئی اے عارف نواز کو آئی جی پنجاب لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئی جی سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے سرد جنگ ختم ہوگئی ہے دونوں جماعتوں نے باہمی رضامندی سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے مابین آئی جی سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات گزشتہ دو ہفتوں سے بگڑ رہے تھے سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے عبدالمجید دستی کو نیا ائی جی سندھ لگایا تھا مگر عدلات نے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت کو کہا تھا کہ کابینہ سے اس فیصلہ کی منظوری کروائے جس کے بعد سندھ حکومت نے کابینہ کا اجلاس بلا کر عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دی تھی مگر اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور اپیل دئر ہوگئی جس کے بعد معاملہ لٹکا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات میں اس معاملہ کو حل کرنے پر اتفاق کی اگیا تھا دریں اثناء حکومت نے کیپٹن عارف نواز کو نیا آئی جی پنجاب لگانے کا فیصلہ کیا موجودہ آئی جی مشتاق احمد سکھیرا آج بروز پیر 10 اپریل کو ریٹائر ہورہے ہین اس طرح امجد سلیمی کو آئی جی سندھ اور امین وینس کو آئی جی بلوچستان لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :