کوئٹہ،نیشنل پارٹی کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بلوچ دشمنی پر مبنی ناروا پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان

اتوار 9 اپریل 2017 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بلوچ دشمنی پر مبنی ناروا پالیسیوں کے خلاف بروز بدھ 12اپریل دن 11:30کو پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ایک بھرپور سیاسی و جمہوری انداز میں احتجاج کیا جائے گا بیان میں کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں اپنی بھر پورشرکت کو یقینی بنا کر اس روا رکھے گئے ناروا پالیسیوں کے خلاف اپنا سیاسی اور جمہوری احتجاج ریکارڈ کرائے ۔