ملک میں ڈسکوز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان

صرف لیسکو و کے لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں صرف 6 ماہ کے دوران 1 ارب یونٹس ضائع

اتوار 9 اپریل 2017 21:20

ملک میں ڈسکوز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2017ء) ملک میں کام کرنے والی ڈسکوز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان لگ گئے صرف لیسکو و کے لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں صرف 6 ماہ کے دوران 1 ارب یونٹس ضائع ہوگئے لیسکو ملک میں کام کرنے والی تمام ڈسکوز میں بہتر پیش کیا جاتا ہے لیکن حالیہ لائن لاسز نے ڈسکو کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں توانائی بحران اور لوڈ شیڈنگ سے پریشان حال عوام گزشتہ 10 سال کے زائد عرصے سے اپنے مسیحا کی تلاش میں ہے جو انہیں اس مصیبت سے نجات دلا سکے پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں اور دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی کو بے دردی سے ضائع کردیا گیا ہے آن لائن کے مطابق صرف لاہور میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 1 ارب 36 کروڑ یونٹس کو ضائع کردیا گیا ہے اور اس طرح لیسکو کو 20 ارب روپے کی مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 12 ارب یونٹس فراہم کئے گئے لیکن لیسکو نے ایک ارب یونٹس لاسز اور بجلی چوری میں ہی ضائع کردئے جب کہ مجموعی طور پر سسٹم سے 1 ارب 36 کروڑ یونٹس کا نقصان کیا گیا اور بجلی عوام کے گھروں میں پہنچنے کے بجائے ہوا میں اڑ گئی ذرائع کا کہنا ہے لیسکو میں حکمران جماعت کا کافی اثر ہے جس کی وجہ سے کسی بھی بجلی چور کیخلاف کارروائی سے گریز کیا جاتا ہے اور حکمران جماعت کارکنوں کیخلاف کسی قسم کی خاص کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

متعلقہ عنوان :