لاہور ائیرپورٹ عملے کی غفلت کے باعث لاہور ائیرپورٹ کی ویب سائٹ پروازوں سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے لگی‘مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا

اتوار 9 اپریل 2017 21:10

لاہور ائیرپورٹ عملے کی غفلت کے باعث لاہور ائیرپورٹ کی ویب سائٹ پروازوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) لاہور ائیرپورٹ عملے کی غفلت کے باعث لاہور ائیرپورٹ کی ویب سائٹ پروازوں سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے لگی‘مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 کو کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز ظاہر کیا گیاجبکہ پی آئی اے کی کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 323 کو لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز ظاہر کر دیا گیاستم ظریفی تو یہ ہے کہ سول ایوی ایشن نے پروازیں غلط ظاہر کرنے سمیت خود ہی ان پروازوں کو منسوخ بھی کر دیا جبکہ حقیقت میں پروازیں منسوخ نہیں ہیں۔

ویب سائٹ پر غلط معلومات ظاہر ہونے سے آنے جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :