یوم پاکستان ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس چھٹا مرحلہ مکمل کرکے بھٹ شاہ پہنچ گئی

اتوار 9 اپریل 2017 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کی نگرنای میں جاری تاریخی یوم پاکستان ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس سہون سے براستہ قاضی احمد اور شہید بے نظیر آباد(نوابشاہ)154کلو میٹر راستہ طے کرکے بھٹ شاہ پہنچ گئی اس طرح ان کا چھٹا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔اتوار آرام کا دن تھا۔

ج صبح سائیکل ریس کے شرکاء اپنی اگلی منزل حیدر آباد کی جانب روانہ ہونگے ان کے ہمراہ سائیکل ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ ٹیکنیکل آفیشلز اور ججز بارام محمد،جمعہ خان،جاوید خان، حاجی نذر ،مجاہد، حاجی عبدالجلیل اور محکمہ کھیل کے فوکل پرسن ارشاد علی مخدوم اور انالسٹ شیخ عمران بھی ہونگے۔ یوم پاکستان ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکاء جب اپنا چھٹا مرحل مکمل کرکے بھٹ شاہ پہنچے تو میرپور خاص کے حق نواز پہلی پوزیشن پر تھے، لاڑکانہ کے عبدالحمید دوسری، شہید بے نظیر آباد کے نور محمد تیسری کراچی کے علی الیاس چوتھی کراچی ہی کے عرفان پانچویں جبکہ نعیم احمد جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے چھٹی پوزیشن پر رہے۔

(جاری ہے)

ریس کے قوانین کے مطابق پہلی پوزیشن کے حامل سائیکلسٹ کو8ہزار دوسری پوزیشن5ہزار،تیسری پوزیشن3ہزار جبکہ چوتھی،پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے سائیکلسٹ کو دو دو ہزار روپے کا کیش انعام دیا گیا۔ اس ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس میں مجموعی طور پر حیدر آباد کے نعیم احمد26پوائنٹ کے ساتھ پہلی، کراچی کے علی الیاس25پوائنت کے ساتھ دوسری، کراچی ہی کے عرفان19 پوائنٹس کے ساتھ تیسری،میرپور خاص کے حق نواز14پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، شہید بے نظیر آباد کے نور محمد11 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ لاڑکانہ کے عبدالحمید5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔