چین کے کئی صوبوں میں طوفانی بارشوں کا امکان

بعض مقامات پر طوفان اور بارش کے ساتھ اولے بھی پڑیں گے درجہ حرارت کم ہوجائیگا،شہریوں کو حفاظتی انتظامات کی ہدایت

اتوار 9 اپریل 2017 15:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ چین کے جنوبی صوبے میں کئی مقامات پر دو دن تک شدید بارشیں ہوں گی،جبکہ ہونان،یان ژی،ژی جیانگ اور فوجیان کے صوبوں میں بعض مقامات پر شدید طوفان اور بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان بھی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں بلوالرٹ جاری کردیا ہے،جنوبی صوبوں میں آئندہ تین دنوں تک درجہ حرارت گر جائے گا جبکہ گوئی ژو صوبے کے بعض علاقوں میں دس ڈگری تک درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔مقامی حکام نے پہاڑی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا ہے وہ حفاظتی انتظامات کریں تاکہ کسی بھی آفت سے محفوظ رہ سکیں،شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور تودے گرنے کا امکان بھی ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :