نجم سیٹھی بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند ہوگا‘ شہر یار خان

مصباح الحق نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے وہ ذمہ دار شخص ہے ،مستقبل میں بورڈ کیلئے ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں بورڈ میں توازن بر قرار ہے ، مشاورت سب سے کرتا ہوں لیکن فیصلہ وہ کرتا ہوں جو کرکٹ کی بہتری میں ہوتا ہے ‘ چیئرمین کا انٹر ویو

اتوار 9 اپریل 2017 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ اگر نجم سیٹھی بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں تو یہ پاکستان کی کرکٹ کے لئے خوش آئند ہوگا،مصباح الحق نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ ذمہ دار شخص ہے مستقبل میں بورڈ کے لئے ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں،بورڈ میں توازن بر قرار ہے میں مشاورت سب سے کرتا ہوں لیکن فیصلہ وہ کرتا ہوں جو کرکٹ کی بہتری میں ہوتا ہے ،سرفراز احمد نوجوان ہے اور سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہے مصباح الحق کی رخصتی کے بعد وہی ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہوں گے ۔

ایک انٹر ویو مین شہریار خان نے کہا کہ یہ طے ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ محمد عرفان کو سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ باقی کھلاڑیوں کا معاملہ ٹربیونل میں ہے جس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

ناصر جمشید کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بورڈ اقدامات کر رہا ہے ،ناصر جمشید کے خلاف برطانوی پولیس بھی اپنا کام کر رہی ہے ۔

جسٹس (ر)قیوم کی رپورٹ پرانی ہو گئی اسے ری اوپن نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اپنی مدت پوری ہونے کے بعد مزید ذمہ داریاں نہیں نبھائوں گا اور اس حوالے سے پیٹرن چیف کو پیشگی آگاہ کر چکا ہوں۔ مستقبل کے حوالے سے بھی فیصلہ ہو جائے گا لیکن اگر نجم سیٹھی چیئرمین بنتے ہیں تو یہ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اچھا ہوگا۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان پاکستانی کرکٹ کا اثاثہ ہیں ان کے لئے انکے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

انہوںنے اظہر علی کو کپتان سے ہٹائے جانے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اظہرعلی پرانی طرز کی کرکٹ کھیلتے ہیں اس لیے انہیں کپتانی سے ہٹایاگیاکیونکہ ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ اب ہمیں کامیابی حاصل کرنے کیلئے نئی طرز کی کرکٹ کھیلنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :