انجمن فیض الاسلام کی پلاٹینم جوبلی (75 سالہ ) اور یوم پاکستان کی مشترکہ تقریبات

جس طرح انجمن فیض الاسلام یتیم و بے سہارا بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کر رہا ہے وہ انتہائی قابل داد و تحسین ہے ‘مقررین

اتوار 9 اپریل 2017 13:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) انجمن فیض الاسلام کی پلاٹینم جوبلی (75 سالہ ) اور یوم پاکستان کی مشترکہ تقریبات کے سلسلے میں انجمن کے فنی و عام تعلیمی اداروںکے طلباء و طالبات کے مابین ’’استحکام پاکستان‘‘ اور’’ قومی تعمیر نومیں انجمن فیض الاسلام کا کردار ‘‘ کے موضوعات پر تقریری ، سرکہانیوں ، ملی نغموں اور خاکوں کے مقابلہ جات مندرہ کیمپس میں منعقد ہوئے تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کی جبکہ راجہ علی اکبر ویلفئیر ٹرسٹ کے بانی چئیرمین راجہ علی اکبر مہمان خصوصی تھے غوری ٹائون کے ایگزیکٹو چوہدری عبدالرحمن اور میانوالی کے سابق ڈی سی او ذوالفقار علی مہمانان اعزاز کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں ، جنرل سیکریٹری راجا فتح خان ، سیکریٹری مالیات راجہ صابر حسین ، سیکریٹری نشر و اشاعت محمد بدر منیر ، تعلیمی کمیٹی کی سربراہ میڈم اظہار فاطمہ ، انجنئیر مظفر اقبال ، پروفیسر نیاز عرفان ، کیمپس منیجر امتیاز احمد خان ، سکولوں کے سربراہان غلام جیلانی ، فارو ق قریشی ، انجنئیر محمد اکمل اور دیگر عہدیدار ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی سنیٹر عبدالقیوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے رنگوں اور گہما گہمی کے اندر ہم نے تخلیق انسانی کا اصل مقصد بھلا دیا ہے ہم اگر اپنی نوجوان اور نئی نسل کی تربیت اس نہج پر کریں جو دین اسلام کا اصل مقصود ہے اور جس کیلئے ہمارے اسلام نے انتھک محنت ، بے مثال جدوجہداور لاکھوں جانوں ، عزت و آبرو اور مال اسباب کی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا تھا تو ہماری دین و دنیا کی بھلائی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح انجمن فیض الاسلام اس مقصد کے حصول میں مگن ہے اور معاشرے کے یتیم و بے سہارا بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کر رہا ہے وہ انتہائی قابل داد و تحسین ہے راجہ علی اکبر ویلفئیر ٹرسٹ کے بانی چئیرمین راجہ علی اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان سے چار سال قبل یتیم اور بے سہارا مسلمان بچوں کی پرورش کا بندوبست کرنے کیلئے انجمن فیض الاسلام کے قیام کی تحریک پیدا کی جو آج اپنے بنیادی مقصد سے آگے بڑھتے ہوئے قومی یک جہتی ، قومی تعمیر نو ، اصلاحی اور رفاہی کاموں میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ہمیں بحیثیت مسلمان دنیا داری سے زیادہ ابدی زندگی کی فکر کرنی چائییے اور نیکی کرنے اور پھیلانے کے کاموں میں محنت کرنی چائییے انہوں نے کہا کہ اسلام محض عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ انسان کی پوری زندگی کا احاطہ کرتا ہے اور عبادات میں کمی کوتاہی کی معافی کی گنجائش موجود ہے مگر حقوق العباد ادا نہ کرنے کا کوئی کفارہ اور معافی نہیں لہذا ہمیں اسلام کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حقوق العباد کا خاص طور پر خیال رکھنا چائییے انہو ںنے انجمن کے منتظمین کو بہترین نظم و نسق چلانے پر مبارکبادبھی دی چوہدری عبدالرحمن نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کا عظیم ادارہ ہے اور یہ احساس اس ادارے میں آکر ہی ہوتا ہے اس ادارے میں آنے سے پہلے اس کے بارے میں ہماری جو سوچ یا امیج تھا اس سے کئی گنا زیادہ یہاں عملی کام ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے ہی فلاحی اداروں اور اس کی انتظامیہ کے افراد کی وجہ سے ہمارا معاشرہ انتشار سے بچا ہوا ہے جو عین اسلامی تعلیمات کے مطابق انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اس سے قبل صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں انجمن کی تاریخ پر مختصرا روشنی ڈالی اور کہا کہ قومی تعمیر نو اور یک جہتی کیلئے انجمن فیض الاسلام بانیان پاکستان کے ویژن کے عین مطابق کام کر رہا ہے بلکہ اس سے آگے بڑھتے ہوئے معاشرتی اصلاح اور دیگر رفاہی کام بھی بہ احسن ادا کئے جا رہے ہیں سنیٹر عبدالقیوم ، راجہ علی اکبر ، چوہدری عبدالرحمن ، ذوالفقار علی اور محمد صدیق اکبر میاں نے بین المدارس مقابلوں میں اول ، دوئم اور سوئم پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دئیے اور بعد ازاں مہمانان گرامی نے طلبہ کے ساتھ بڑے کھانے میں بھی شرکت کی -