پاکستان کے رنگ نرالے :بالائی اور میدانی علاقوں میںکہیں برفباری تو کہیںدھوپ

اتوار 9 اپریل 2017 12:00

گلگت ، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2017ء) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور استور میں برفباری رکنے کا نام نہیں لے رہی،ضلع استور میں کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم ہے۔گلگت بلتستان میں برفباری کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے بالائی علاقوں میں 3 روز سے برفباری ہورہی ہے، چلاس شہر اور گردونواح میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ضلع استور میں بھی برفباری کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بحال نہیں کی جاسکیں، مری میں حالیہ برفباری کے بعد سردی واپس لوٹ آئی ہے، آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی موسم ہلکا سرد ہے۔ادھر پنجاب اور بلوچستان کیمختلف شہروں میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے گرمی میں کمی آئی ہے۔سندھ میں میرپورخاص، دادو سمیت میدانی علاقوں میں موسم گرم ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :