Live Updates

مسلم لیگ (ن) والے اندھیرے میں جرنیلوں سے ملتے رہے میں تو دن کے اجالے میں اعلانیہ ملا ہوں ، پانامہ کیس پر اپیل نہیں کریں گے ، آرمی چیف سے صوبائی مسائل پر بات ہوئی ،جنرل راحیل سعودی عرب اور ایران کو نزدیک لائیں گے ، جنرل راحیل سے متعلق گورنر سندھ کا بیان شرمناک ہے ،ہمیں پانامہ کیس پر پیچھے ہٹنے کی آفر ہوئی تھی مگر ہم نے قبول نہیں کی ،پانامہ کیس سے پہلے انٹراپارٹی الیکشن ہونے تھے مگر کیس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے ،ہم اگلا الیکشن غیر جانبدار امپائر کے ساتھ لڑیں گے ،عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ،کبھی کسی طاقتور کی پاکستان میں ایسے تلاشی نہیں لی گئی جیسے شریف خاندان کی لی گئی ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کوانٹرویو

ہفتہ 8 اپریل 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے اندھیرے میں جرنیلوں سے ملتے رہے میں تو دن کے اجالے میں اعلانیہ ملا ہوں ، پانامہ کیس پر اپیل نہیں کریں گے ، آرمی چیف سے صوبائی مسائل پر بات ہوئی ،جنرل راحیل سعودیہ اور ایران کو نزدیک لائیں گے ، جنرل راحیل سے متعلق گورنر سندھ کا بیان شرمناک ہے ،ہمیں پانامہ کیس پر پیچھے ہٹنے کی آفر ہوئی تھی مگر ہم نے قبول نہیں کی ،پانامہ کیس سے پہلے انٹراپارٹی الیکشن ہونے تھے مگر کیس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے ،ہم اگلا الیکشن غیر جانبدار امپائر کے ساتھ لڑیں گے ،عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ،کبھی کسی طاقتور کی پاکستان میں ایسے تلاشی نہیں لی گئی جیسے شریف خاندان کی لی گئی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس سے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوا ہے ،پاکستانمیں کبھی کسی طاقتور کی ایسے تلاشی نہیں لی گئی جیسے شریف خاندان کی تلاشی عدالت میں لی گئی ، اس سے بہت کچھ سامنے آیا ۔عمران خان نے کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،کرپشن کرنے کیلئے وزیراعظم اداروں میں کرپٹ آدمیوں کو لگاتا ہے ،کرپٹ آدمی جب ادارے کا سربراہ بنتا ہے تو تمام ادارے کو تباہ کردیتا ہے ،جب ادارے تباہ ہوتے ہیںتو ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ جاتے ہیں ،ہمیں پاکستان کو بچانے کیلئے کرپشن کو روکناہوگا ، کرپشن روکنے میںپانامہ کیس کا اہم رول ہوگا ،اس کیس کے فیصلے کا قوم انتظار کر رہی ہے ،امید ہے فیصلہ جلد آجائے گا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جسٹس کھوسہ نے کہا پانامہ کیس کا فیصلہ لوگوں کو 20سال تک یاد رہے گا ،اگر قوم یاد کرے گی تو یقیناً بہت بڑا فیصلہ ہی آئے گا ،پانامہ کیس پر ہمیں پیچھے ہٹنے کی آفر ہوئی تھی مگر ہم نے قبول نہیں کی ، اس کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن غیر جانبدار امپائر کیساتھ لڑنا ہے ،حکمران سمجھتے ہیںکہ پاکستان کے لوگ بھیڑ بکریاں ہیں انہیں جدھر لگائیں گے لگ جائیں گے ، پیپلزپارٹی کو جمہوریت کی بہت پرواہ ہے ،انہوں نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو اور ان کی کرپشن کو جمہوریت کیلئے بچایا ہوا ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ پانامہ کیس سے پہلے انٹرا پارٹی الیکشن ہونے تھے جو کیس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے ،انٹراپارٹی الیکشن کروانا مشکل نہیں ہے ،جلدہی انٹراپارٹی الیکشن کروا لئے جائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو بہت فنڈنگ کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف ہی پاکستان کا مستقل سنوار سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا خسارہ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے پورا کرتاہے ،پاکستان کا بہت زیادہ دارومدار اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے پرہوتاہے ۔آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے لوگ اور خاص طور پر میاں شہباز شریف راتوں کو جرنیلوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ،میں تو دن کے اجالے میں اعلانیہ ملاقات کی ہے ، اس میں کوئی عجیب بات نہیں ہے ،ملاقات میں آرمی چیف سے صوبائی مسائل پر بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ بن کر ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے میںکردار ادا کریںگے ، مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت لڑایا جارہا ہے ، شیعہ سنی کی تقیسم ڈال کر مسلمانوں میں بہت بڑی پھوٹ ڈال دی گئی ہے جس کا خاتمہ ہماری بقاء کیلئے بہت ضروری ہے ،عراق میں بھی پہلے شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا مگر جب سے وہاں پر امریکہ آیا ہے شیعہ سنی کی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سے متعلق گورنر سندھ کا بیان انتہائی شرمناک ہے ، گورنر کے عہدے پر ہوتے ہوئے ایسا بیان انہیں زیب نہیں دیتا ،پورے پاکستان اور کراچی میں امن جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے آیا ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات