ْعوامی نیشنل پارٹی کی ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں پروفیشنل لائرز پینل کی کامیابی مبارکباد

ہفتہ 8 اپریل 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پروفیشنل لائرز پینل کی کامیابی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے صوبے اور عوام کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور شہید وکلاء نے جس طرح اپنے مقاصد اور حقوق کیلئے قربانیاں دی ہیں اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ہمیں امید ہے کہ نومنتخب کابینہ عوام کو انصاف دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جس طرح وکلاء نے ماضی میں صوبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور سانحہ 8 آگست میں بازمحمد کاکڑ ‘عسکر خان اچکزئی ‘ قاہر خان نورزئی سمیت دیگر وکلاء نے جس طرح قربانیاں دیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا امید ہے کہ نومنتخب کابینہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے پروفیشنل لائرز پینل کے رہنمائوں اور ان کے نمائندوں کو بھی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں ۔