امریکی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے نائب صدر کو مجرم قراردیدیا

ایگزیکٹ کمپنی کے نائب صدر عمیر حامد نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا،امریکی قوانین کے تحت اعتراف کردہ جرائم پر انہیں 20سال تک سزا ہو سکتی ہے، امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ

ہفتہ 8 اپریل 2017 23:03

امریکی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے نائب صدر کو مجرم قراردیدیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اپریل2017ء) امریکی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے نائب صدر کو مجرم قراردیدیا جبکہ ایگزیکٹ کمپنی کے نائب صدر عمیر حامد نے امریکی عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ،امریکی قوانین کے تحت اعتراف کردہ جرائم پر انہیں 20سال تک سزا ہو سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے نائب صدر کو مجرم قراردیدیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ کمپنی کے نائب صدر عمیر حامد نے امریکی عدالت میں اعتراف جرم کیا ہے کہ انہوں نے امریکیوں کو جعلی ڈگریاں فروخت کر کے 14ارب روپے کمائے ،امریکی قوانین کے تحت اعتراف کردہ جرائم پر انہیں 20سال تک سزا ہو سکتی ہے۔مجرم کی حتمی سزا کا فیصلہ متعلقہ جج کی صوابدید پر ہے ۔ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف بھی فوجداری کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری سے متعلق سکینڈل نیویارک ٹائمز نے دو سال قبل رپورٹ کیا تھا ۔عمیر حامد کو تین ماہ قبل امریکہ میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ان پرایگزیکٹ کمپنی کے ذریعے جعلی ڈگریوں کے فراڈ کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :