تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی 14افراد زخمی

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:43

تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی 14افراد زخمی
جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) سرگودھا روڈ تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی 14افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ امرودوں والے باغ کے قریب کار(LZN 3889 (کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث مسافر بس) LZJ 3996)الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 14افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بس میں موجود مسافر سلانوالی سے علی آباد بھکر روڈ پر میاں مراد شاہ کے دربار پرزیارت کے لیے جارہے تھے چھافراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاجن میں 70سالہ تاج محمد 55سالہ ناصر فرید 68سالہ محمد اقبال 07سالہ مہرالنسائ40سالہ بلقیس 30 سالہ ذولفقار شامل ہیں جبکہ آٹھ زخمیوں کو ریسکیو1122کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیاجن میں 30سالہ کامران20سالہ فلک شیر40سالہ ممتاز بی بی 40 سالہ کلثوم 30سالہ شازیہ05سالہ اقدس علی26سالہ اسماعیل20سالہ امجد علی شامل ہیں جبکہ تمام کا تعلق تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :