وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح تعلیمی ترقی ہے جس کیلئے شب و روز محنت کی جارہی ہے، شیخ آفتاب احمد

صوبے کے وسائل تعلیمی ترقی پر صرف کیے جارہے ہیں،شہباز شریف نے پنجاب میںترقی کے جال بچھا دیئے ،ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:31

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح تعلیمی ترقی ہے جس کیلئے شب و روز محنت ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح تعلیمی ترقی ہے جس کے لیے شب و روز محنت کی جارہی ہے اور صوبے کے وسائل تعلیمی ترقی پر صرف کیے جارہے ہیں محمد شہباز شریف نے پنجاب میںترقی کے جال بچھا دیئے ،ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج برائے خواتین اٹک میں وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلوں کے تحت نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں اور انہیں مزید نکھارتے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام طلبا و طالبات میں اعتماد پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے جن طلبا و طالبات نے پوزیشنیں حاصل کی ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیںاور اس کے ساتھ ان کے اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوںنے ان ہیرو ں کو تراشنے میں اپنا کردار ادا کیا اور انہیں اعلیٰ مقام تک پہنچایا وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وہ بہت جلد ضلع بھر کے کالجز کا دورہ کریں گے اور وہاں پر ناکافی سہولیات اور سٹاف کی کمی کے علاوہ دیگر مسائل کا جائزہ لے کر لائحہ عمل مرتب کریں گے تاکہ ان کالجز میں ہر قسم کی کمی کو دور کیا جاسکے اور طلبا و طالبات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جاسکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میںترقی کے جال بچھا دیے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ضلع اٹک میں طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے زرعی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی کلاسز شروع ہوچکی ہیں اس کے علاوہ زرعی یونیورسٹی کے علیحدہ کیمپس کے قیام کے لیے ایک ہزار کنال زمین لے لی گئی ہے جہاں پر تعمیر جاری ہے انہوںنے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ ان کے اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںضلع بھر میں محکمہ تعلیم موثر انداز سے اپنا کام سرانجام دے رہا ہے اور ضلع کے منتخب نمائندے محکمہ تعلیم کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف صحیح معنوںمیں قائد اعظم کے جانشین ثابت ہوئے ہیں جن کی قیادت میں اس ملک نے انقلابی ترقی آئی ہے سی پیک ، موٹروے، میٹرو بس اور دیگر منصوبے عوامی سہولت اور ترقی کے لیے شروع کیے گئے ہیں اور یہ تمام منصوبے ملک میں معاشرتی اور معاشی ترقی کے لیے سود مند ثابت ہورہے ہیںدھرنوں کی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں دھرنے صرف ملکی ترقی میں رکاوٹ کا کردار ادا کرتے ہیں پاکستان کی عوام باشعور ہوچکی ہے اور انہوں نے دھرنہ سیاست کو مسترد کردیا ہے ضلع اٹک میں اس وقت انقلابی ترقی جاری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ضلع اٹک کے دیہاتوں کو شہروں کے برابر لایا جائے گا تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلوںمیں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں عفرہ آصف ، تحریم بی بی، طوبہ غفور، حاجرہ بی بی، صائمہ بی بی، مصباع شاہین ، اقرا بتول ، سحرش ملک، باسط امین ، احتشام رضا ، خاور حسین، محمد حسن ، عامر شہزاد، عاطف علی، دانیال خان ، محمد وسیم ،محمد حسن ، نعمان علی، انعام الحق ، شاکر زمان اور ابرار احمد شامل ہیں وفاقی وزیر نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دی تقریب میں وفاقی وزیر کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود، ضلعی سینئیر نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد کے علاوہ افسران ، ماہرین تعلیم اور ضلع بھر کے کالجز کے سربراہان بھی موجود تھے۔