مصطفی کمال کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اہلیانِ کراچی سڑکوں پر نکل آئے

کراچی سمیت ملک بھر میں پاک سر زمین پارٹی کی احتجاجی تحریک کے حق میں مظاہرے

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:26

مصطفی کمال کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اہلیانِ کراچی سڑکوں پر نکل آئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) پاک سرزمین پارٹی کی احتجاجی تحریک کے تیسرے روز عوام کا جوش و خروش عروج پر تھا․ شہر کراچی کے اہم ترین 12 مقامات سمیت ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے حق میں بڑے عوامی مظاہرے کئے گئے ․ سید مصطفی کمال نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کے لیے بہترین تعلیم، اسپتالوں میں معیاری علاج، سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھیں گی․ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات کو عوامی طاقت اور حمایت کے ساتھ پر امن انداز میں پیش کیا ہے لیکن اگر حکومت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ جاری رہا تو ملک بھر میں جاری احتجاج کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :