اسلام آ باد پولیس کی مختلف کا رروائیاں، پا نچ ملزمان گرفتار

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:26

اسلام آ باد پولیس کی مختلف کا رروائیاں، پا نچ ملزمان گرفتار
اسلام آباد ۔ 08 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد ساجدکیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر اسلام آ باد پولیس نے مختلف کا رروائیوںکے دوران پا نچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس ، ہیر وئن ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے۔ پولیس ترجمان کے مطا بق سی آئی اے پولیس کے طا ر ق رئوف سب انسپکٹر نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان شہبا ز اور محمد دلا ور کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

تھا نہ تر نو ل پولیس کے محمد یا سین علی سب انسپکٹر نے دوران گشت ضیا فت محمود سے 60گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ نیلو ر پولیس کے محمد اقبا ل سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم شاہد ندیم کو گرفتار کرکے 115گر ام چرس بر آمد کرلی جبکہ طا ر ق محمود اے ایس آئی نے ملزم محمد سفیر کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی آ پر یشزاسلام آ باد سا جد کیا نی پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے تما م تھا نہ جا ت کو اشتہا ری مجرمان کی فوری گرفتا ریو ں کے لیے مزید کا روائیاں جا ری رکھنے کی ہد ایا ت کیں ہیں ، انہو ں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے ،جرائم پیشہ افراداوردیگر سماج عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائی ۔

متعلقہ عنوان :