شام برما ودیگر مسلم ممالک میں امریکی مظالم کی وجہ سے مسلمانوں کا خون بے دردی سے بہایاجارہا ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

سی پیک میں بلوچستان کو نظر اندازکرنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے، خوشحال پاکستان فنڈمہم کو جاری رکھ کرامرائے اضلاع وکارکنان جماعت اسلامی کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی امدا دجمع کریں،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ شام برما ودیگر مسلم ممالک میں امریکی مظالم کی وجہ سے مسلمانوں کا خون بے دردی سے بہایاجارہا ہے سی پیک میں بلوچستان کو نظر اندازکرنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے خوشحال پاکستان فنڈمہم کو جاری رکھ کرامرائے اضلاع وکارکنان جماعت اسلامی کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی امدا دجمع کریں ۔

رابطہ عوام مہم میں نوجوانوں اورعوا م الناس کی جوق درجوق جماعت اسلامی میںشمولیت خوش آئند ہے۔ شام کے قصبے ادلب میں بشاری افواج کی جانب سے کیمیکل حملے اور اس کے نتیجے میں 70 سے زائد معصوم بچوں کی شہادت مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے شام کے مظلوم عوام عالمی استعمار کے ہاتھوں تختہ مشق بن گئے ہیں، بشارالاسد نے اپنے اقتدار کو طول دینے اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ساری حدیں پامال کردی ہیں، معصوم بچوں اور شہریوں پر کیمیائی ہتھیارں کا استعمال انسانیت کی تذلیل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ مینگل آباد حب میں مدارس کے طلبہ اورعلمائے کرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر عالم دین حافظ محمد اسماعیل مینگل ،مولانا عبدالحمید منصوری نے بھی خطاب کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں بالخصوص مسلم حکمران شام کی افسوس ناک صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور شام کے قضیے کے فوری حل کے لیے سنجیدہ اور مثبت کردار ادا کریں۔

بدقسمتی سے کفر متحد ویکجا سرحدوں کو ختم اور کرنسی کو ایک بنارہے ہیں جبکہ مسلم ممالک تقسیم درتقسیم کے راستے پر گامزن ہے دنیاوی مفادات نے امت مسلمہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔کفار اسلحہ کی فروختگی اور اسلحہ کی کاروبار کو ترقی دینے کیلئے امت مسلمہ کے اندر جنگ مسلط کر رہے ہیں افغانستان ،عراق،شام ،برما ہر طرف مسلم ممالک میں ہی جنگ کو مسلط کیا گیا ہے ۔

اس تشویشناک صورتحال میں اقوام متحدہ ،او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے ۔کیمیائی ہتھیار مسلمانوں پر آزمانے کی وجہ بھی مسلم بے حس غافل حکمران ہیں مسلمانوں کو متحد ہوکر غافل بے حس حکمرانوں سے نجات اور آپس میں ایک ہوکر قرآن وسنت پر عمل کرکے اسلامی حکومت قائم کرنا ہوگی ۔بلوچستان کی پسماندگی کی وجہ کرپشن نااہل حکمران ہیں جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی۔