اللہ کے سامنے جھکنے والے کو کسی اور کے سامنے جھکنا نہیں پڑتا‘عالمی سازش کے تحت مسلم معاشروں میں دہشتگردی کی آگ بھڑکائی جارہی ہے ‘پاکستان کی حکومت ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کرے

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم مفتی محمد حیات القادری رضوی کا بیان

ہفتہ 8 اپریل 2017 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اپریل2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والے کو کسی اور کے سامنے جھکنا نہیں پڑتاعالمی سازش کے تحت مسلم معاشروں میں دہشتگردی کی آگ بھڑکائی جارہی ہے پاکستان کی حکومت ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کرے نظام مصطفی اقتدار میں آئے گا تو عوام کے مسائل حل ہونگے گستاخ بلاگرز کے معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات ہمارے لئے ہمارے تمام مسائل کا حل ہے کامیاب زندگی کیلئے اللہ پرستی کا راستہ اختیار کیا جائے مسلم ممالک انسداد توہین رسالت کیلئے مشترکہ پالیسی تیار کریں اللہ کا خوف باقی تمام خوف ختم کردیتا ہے۔