عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 8 اپریل 2017 20:06

عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء) ایم کیو ایم کے رہنماء عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، بیرسٹر محمد علی سیف نے ملزم معظم کی طرف سے دہشتگردی کی دفعات بھی چیلنج کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اور مقدمہ میں لگائی گئی دہشتگردی کی دفعات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کیس میں نامزد ملزم معظم علی کے وکیل بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران فاروق قتل کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکشن بھی کالعدم قرار دیا جائے اورانسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کی جائیں۔ سیکیورٹی معاملات کے باعث 12مئی 2016سے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 2010کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ جون 2015میں دو ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کی چمن سے گرفتاری ظاہر کی گئی تھی جبکہ ملزم معظم علی کو کراچی میں نائن زیر کے قریب ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ۔ (مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :