صوبہ میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، بحریہ ٹائون میں واقع روٹس ملینیم اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 8 اپریل 2017 18:27
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ تحقیق پر مبنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ صوبہ میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ روٹس ملینیم اسکولز کا معیار اور یہاں فراہم کی جانے والی سہولیات دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نہایت تابناک ہے،کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ دلوانے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ میڈیا کو اچھی باتوں کو اجاگر کرنا چاہئیے ،ملک میں بہت مثبت کام ہورہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،صرف اس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو روٹس اسکولزفیصل مشتاق نے کہا کہ روٹس اسکولز پاکستان کے 25 شہروں میں 50 کیمپس کام کر ہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 30 سال میں طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ آج کراچی میں روٹس میلینیم اسکولز کے پہلے کیمپس کا افتتاح کیا جا رہا ہے جبکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی ایک جدید انسٹی ٹیو کام کر رہا ہے۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.