خواجہ سعدرفیق کاشالیمارایکسپریس کونجی شعبے کے حوالے کرنے کااعلان

نجی شعبے کیساتھ شراکت داری کی حوصلہ افزاء ہے،آئندہ سال ریلوے کامنافع 50ارب تک پہنچ جائیگا،جولائی تک 110والٹ کی بوگیاں 220والٹ میں تبدیل ہوجائیں گی،امیدہے کہ رائل پام کیس کافیصلہ بھی جلدازجلدآجائے گا۔وفاقی وزیرریلوے کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 اپریل 2017 16:41

خواجہ سعدرفیق کاشالیمارایکسپریس کونجی شعبے کے حوالے کرنے کااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اپریل2017ء) : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق شالیمارایکسپریس کونجی شعبے کے حوالے کرنے کااعلان کردیا،نجی شعبے کیساتھ شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،آئندہ سال ریلوے کامنافع 50ارب تک پہنچ جائیگا،جولائی تک 110والٹ کی بوگیاں 220والٹ میں تبدیل ہوجائیں گی،امیدہے کہ رائل پام کیس کافیصلہ بھی جلدازجلدآجائے گا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریلوے میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔پچھلے سال شالیمارایکسپریس کی آمدن 66کروڑتھی۔جبکہ رواں سال شالیمارایکسپریس کے ذریعے 114کروڑروپے کی آمدن ہوئی۔آئندہ سال ریلوے کامنافع 50ارب تک پہنچ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ 140لوکوموٹوآئندہ ماہ تک آپریشنل ہوجائیں گے۔کارگواور فریٹ ٹرینزکی بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جولائی تک 110والٹ کی بوگیاں 220والٹ میں تبدیل ہوجائیں گی۔انہوں نے شالیمارایکسپریس کی نجی شعبے کیساتھ شراکت داری کی حوصلہ افزاء قراردیا۔انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ رائل پام کیس کافیصلہ بھی جلدازجلدآجائے گا۔صرف ریلوے کے محکمے میں ہفتے کوبھی چھٹی نہیں ہوتی۔ریلوے ملازمین کی سیفٹی کیلئے اقدامات کررہے ہیں جن پرعملدرآمدبھی کیاجائیگا۔خواجہ نے کہا کہ تنقیدکرنامخالفین اور ناقدین کاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :