شہراقتدار میں نشے کا کاروبار ، پولیس ذمہ داران کا کھوج لگانے میں ناکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 اپریل 2017 15:18

شہراقتدار میں نشے کا کاروبار ، پولیس ذمہ داران کا کھوج لگانے میں ناکام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اپریل 2017ء) : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نشے کا کاروبار عام ہو گیا ہے۔ اس پر ستم ظریفی یہ کہ پولیس بھی منشیات ڈیلرز کا کھوج لگانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال دن بدن عام ہوتا جا رہا ہے جس نے نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔جان لیوا نشے کے بے دریغ استعمال کے لیے منشیات فروشوں نے نشہ کرنے کے نت نئے طریقے بھی ڈھونڈ نکالے ہیں۔

(جاری ہے)

آئس ، آکسیجن شاٹس اور پار ٹی ڈرگز نوجوان نسل میں زیادہ مقبول ہو گئی ہے ۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا بے دریغ استعمال نوجوان نسل کے مستقبل کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ 3500 سے 4000 روپے میں ایک گرام منشیات خرید کر 20 سے 25 افراد اپنے نشے کی لت پوری کر لیتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک متبہ منہ کو لگ جائے تو اس نشے سے چھُٹکارا پانا نہایت مشکل ہے ۔ڈاکٹرز نے والدین کو بھی تلقین کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کے دوست احباب سے متعلق بھی پوری طرح خبر رکھیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :