اسلام امن، محبت، تحمل، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے - اسلام کے پیغام کو پوری دنیامیں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 8 اپریل 2017 15:08

اسلام امن، محبت، تحمل، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے - اسلام ..
 اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت، تحمل، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے جب کہ اسلام کے پیغام کو پوری دنیامیں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اورروحانی طورپرمنسلک ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب جغرافیائی طورپردورلیکن ان کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں اوردونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کواحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب دونوں ممالک کی اسلامی اورثقافتی اقدارمشترکہ ہیں، اسلام امن، محبت، تحمل ، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے اوراسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے جب کہ مذہبی رہنماءاوردانشوراسلام مخالف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے کرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :