چمن : پاک افغان سرحدی علاقہ میں کارروائی ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 اپریل 2017 14:20

چمن : پاک افغان سرحدی علاقہ میں کارروائی ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اپریل 2017ء): سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقہ میں فائرنگ کی ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران برود سے بھری گاڑی بھی برآمد کی گئی جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔بارود سے بھری گاڑی افغانستان سے آ رہی تھی ۔ سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔