Live Updates

الیکشن کمیشن نے جماعتی انتخابات نہ کرانے پر تحریک انصاف کو چکوال کے ضمنی انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 8 اپریل 2017 12:49

الیکشن کمیشن نے جماعتی انتخابات نہ کرانے پر تحریک انصاف کو چکوال کے ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعتی انتخابات نہ کرانے پر تحریک انصاف کو چکوال کے ضمنی انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 23 مارچ تک جماعتی انتخابات کرانے کی پابند تھی لیکن جماعتی انتخاب نہ کرانے کے باعث تحریک انصاف چکوال کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اہل نہیں رہی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانون بلاامتیاز تمام جماعتوں پر لاگو ہے اور قانون پر عملدرآمد تک پی ٹی آئی لسی بھی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتی۔


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات