راوی روڈ پر جوتوں کے کارخانے میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 8 اپریل 2017 12:26

راوی روڈ پر جوتوں کے کارخانے میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2017ء) لاہورمیں راوی روڈ پرٹمبرمارکیٹ میں جوتوں کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آگ کی شدت کے پیش نظر ملحقہ عمارتوں کو خالی کرالیا گیا -تفصیلات کے مطابق ٹمبر مارکیٹ کے قریب کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کارخانے میں جوتے میں استعمال ہونے والا لیدر بھاری مقدار میں موجود تھا،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ، فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا،کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے اردگرد دکانوں اور گھروں تک جا پہنچے جس کے باعث قریبی گھروں اور عمارتوں کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا،پورے علاقے پر دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔لارڈ مئیر لاہور مبشر جاوید اور ڈپٹی کمشنر سمیر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لیا،ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی،آگ کے باعث راوی روڈ پر پر ٹریفک بھی جام ہو گیا جس سے دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

متعلقہ عنوان :