جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،سعودی شہری 12 گولیوں کا نشانہ بننے کے باوجود محفوظ

ہفتہ 8 اپریل 2017 12:44

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،سعودی شہری 12 گولیوں کا نشانہ بننے کے باوجود ..
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اپریل2017ء) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،سعودی عرب کے القدیح کے علاقے میں دو نامعلوم نقاب پوش افراد کی جانب سے ایک درجن گولیاں مارنے کے باوجود سعودی شہری مکمل طور پر محفوظ رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی گورنری دمام کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک 54 سالہ شہری پر اس اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ القدیح قصبے میں سلمان الفارسی اسکول کے قریب اس وقت پیش آیا جب شہری اپنی گاڑی کے اندر تھا۔ اس دوران دو نقاب پوش ملزمان نے شہری کو نشانہ بنانے کے لیے اس پر بارہ گولیاں چلائیں۔ وہ تمام گولیاں اس کی گاڑی کو لگتی رہیں مگر وہ مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔پولیس نے اس مجرمانہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :