سویڈن میں ٹرک سٹور کے اندر گھس گیا‘ تین افراد ہلاک متعددزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 8 اپریل 2017 11:18

سویڈن میں ٹرک سٹور کے اندر گھس گیا‘ تین افراد ہلاک متعددزخمی
 اسٹاک ہوم(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2017ء) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک ٹرک ڈیپارمنٹل سٹور کے اندر گھس گیا، جس سے تین افراد ہلاک ہوئے۔اسٹاک ہوم پولیس نے ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقع کی تصدیق کی ہے، اور شہر کے وسطی علاقے سے دور رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

سویڈن کے وزیر اعظم استفان لوون نے کہا ہے کہ معاملہ اِس نوعیت کا ہے جس سے دہشت گرد حملے کا گمان ہوتا ہے، اور یہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اصل حقائق جاننے کے لیے حکومت دستیاب تمام ذرائع بروئے کار لا رہی ہے۔جائے واردات پر لی گئی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ٹرک بیئر بنانے والے ادارے اسپن ڈرپس کی ملکیت ہے، جس کا کہنا ہے کہ آج ہی کے روز ٹرک کو چرایا گیا تھا۔سویڈن کے ذرائع ابلاغ نے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی، اور بتایا تھا کہ علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :