پاک فوج کے سابق لیفٹننٹ کرنل نیپال میں لا پتہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 اپریل 2017 11:07

پاک فوج کے سابق لیفٹننٹ کرنل نیپال میں لا پتہ
نیپال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اپریل 2017ء) : پاک فوج کے سابق لیفٹننٹ کرنل محمد حبیب ظاہر نیپال میں لا پتہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب ظاہر نیپال کے علاقہ لمیینی میں لا پتہ ہوئے۔لمینی کا علاقہ بھارتی سرحد سے پانچ کلو میٹر دور ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ محمد حبیب ظاہر نے کچھ دن قبل لنکڈ ان اور اقوام متحدہ کی سائٹ پر اپنا سی وی اپ لوڈ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حبیب ظاہر کو نوکری کا جھانسہ دے کرنیپال بلوایا گیا تھا۔ بھارتی ہوسٹ نے ویب سائٹ پر محمد حبیب سے رابطہ کیا۔ بھارتی ویب سائٹ بلاک کر دی گئی ہے اور اس پر کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ برطانیہ سے مسٹر تھامسن کے نام سے آنے والی کال کا نمبر بھی جعلی نکلا۔ سابق لیفٹننٹ کرنل محمد حبیب ظاہر 2014ء میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :