خیبر پختونخواہ میں تبدیلی ، ٹریفک پولیس اہلکار کا سر عام بزرگ شہری پر تشدد

ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 اپریل 2017 10:49

خیبر پختونخواہ میں تبدیلی ، ٹریفک پولیس اہلکار کا سر عام بزرگ شہری ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اپریل 2017ء) : خیبر پختونخواہ پولیس میں تبدیلی کی بد ترین مثال تب سامنے آئی جب ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے سر عام سب کے سامنے ہی ایک بزرگ شہری کو لات رشید کی اور یہی نہیں ہاتھ میں اسلحہ تھامے اس اہلکار نے گرنے پر بھی بزرگ شہری کو ایک اور لات ماری جس سے بزرگ شہری کے چہرے پر بے چارگی اور لاچاری کے سوا کچھ نہ تھا۔

(جاری ہے)

پاس کھڑے لوگوں نے یہ منظر دیکھا تو ٹریفک پولیس اہلکار کو خوب بُرا بھلا کہا۔ بزرگ شہری کا قصور اتنا تھا کہ ٹریفک اہلکار نے انہیں رُکنے کا اشارہ تو کیا لیکن وہ رُکے نہیں جس پر آپے سے باہر ہو کر وسیم نامی اس ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار وسیم کو معطل کر کے کوارٹر گارڈ میں بند کر دیا ہے۔بزرگ شہری پر تشدد کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :