شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ

روس نے امریکا کیساتھ فوجی معاہدہ معطل کر دیا، روسی بحری بیڑوں کی امریکی بحری بیڑوں کی جانب پیش قدمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اپریل 2017 22:43

شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2017ء) شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شام میں بشار الاسد کی فوجوں پر امریکی میزائل حملوں کے بعد روس اور امریکا کے تعلقات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

روس نے امریکا کیساتھ شام کے حوالے سے کیا گیا فوجی معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ شام کے قریب موجود روسی بحری بیڑوں نے امریکی بحری بیڑوں کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔


متعلقہ عنوان :