سانحہ بیدیاں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، خودکش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل

جمعہ 7 اپریل 2017 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) سانحہ بیدیاں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی جس میں خودکش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کرلی گئی۔ چہرے کی سرجری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ فرانزک میڈیسن نے کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیدیاں سانحہ سے ملنے والے خودکش حملہ آور کے چہرے کی سرجری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی۔ خودکش حملہ آور کی شناخت نادرا میں بھی نہیں ہورہی تھی جس کے باعث چہرے کی سرجری کی گئی حملہ آور کی عمر20سال بتائی جارہی ہے اور ذرائع کے مطابق حملہ آور افغان سرحدی علاقے کا رہائشی لگتا ہے۔ سرجری کے بعد چہرے کی تصویر دوبارہ نادرا کو بھیجی جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ خودکش حملہ آور کا ڈیٹا نادرا میں موجود ہے یا نہیں۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :