لاہور، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ڈاکو گرفتار

جمعہ 7 اپریل 2017 23:32

لاہور،  راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ڈاکو گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں انویسٹی گیشن پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ڈاکو گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران راہزنی کی وارداتوں میں ملوث2ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیے۔ ملزمان اختر اور قیصر سے 4لاکھ نقدی، 6موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی کینٹ ندیم عباس کا کہنا تھا کہ ملزمان شاہرائوں پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے ھے اور متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :